سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کا ورکرکنوینشن میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا ورکرکنوینشن میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، لیگی ورکرز گھتم گھتا ہو گئے۔
سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کا ورکرکنوینشن میدان جنگ بن گیا، وفاقی سیکریٹری دفاع علی زاہد کی قیادت میں ورکرزکنوینشن کےدوران ن لیگی ٹائیگرز الجھ پڑے، کسی کےہاتھ چمچ آیا تو کسی نےپلیٹوں سے ایک دوسرے کی پٹائی کی، اس دلخراش واقع کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں محمود الرشید کی جیل میں انتقال کی خبریں ، جیل حکام کا بیان بھی آگیا
سیالکوٹ کے نجی ہوٹل میں ن لیگ کےورکرز کنوینشن کےدوران ورکرزآپس میں گھتم گھتا ہوگئے، جھگڑے کے دوران لاتوں گھنسوں سے خوب ایک دوسرے پر بوچھاڑ کردی، کنوینشن کےاختتام پر ورکرز کھانا کھانےکےدوران آپس میں الجھ پڑے تھے، سینئر قیادت کی مداخلت نے بچ بچا کروا دیا۔