(محمد حسن )حیدرآباد کے شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے باسیوں کیلئے دودھ کی نئی قیمت 215 روپے فی لیٹر ہوگئی , ضلعی انتظامیہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، باڑہ مالکان یا فارمر ز کیلئے دودھ کی قیمت 190 روپے جبکہ ہولسیلر کیلئے ریٹ 200 روپے فی لیٹر رکھا گیا ہے اور ریٹیلر 215 روپے فی لیٹر میں دودھ فروخت کرینگے۔