(ویب ڈیسک) سکاٹش گیند باز چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو پر شاندار عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر اسکاٹ لینڈ کے گیند باز چارلی کیزل نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، چارلی کیزل نے اومان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
سکاٹش گیند باز نے جنوبی افریقا کے کاگیسو رباڈا کا ریکارڈ توڑا دیا، رباڈا نے 2016 میں بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی
علاوہ ازیں چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی سرانجام دیا، چارلی ون ڈے کیریئر کی پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے، انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی سکور دیئے3 وکٹیں حاصل کیں۔