پی ٹی آئی کی جلسےکی اجازت کیلئے درخواست ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب

Jul 23, 2024 | 10:32:AM

(24نیوز)تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہوں گی,درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ، دائر درخواست میں  پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں