پی ٹی آئی پر پابندی،پیپلز پارٹی کا دوٹوک اعلان

Jul 23, 2024 | 11:10:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں سیاسی انتشاری ٹولے کی کوئی جگہ نہیں پاک فوج کے ترجمان نے صاف صاف بتا دیا ہے۔ ۔سب سے اہم بات جو ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کی وہ یہ تھی کہ دل کرتا ہے میں روز میڈیا سے انٹریکشن کروں جس کا مطلب صاف اور واضح ہے کہ اب پاک فوج کیخلاف بیانیہ بنانے والی مخصوص جماعت کو پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ فوج کثیرالجہتی آپریشن کرے گی جس میں دہشتگردوں کے علاوہ یہ آپریشن قومی سلامتی کے اہم معاملات کو نقصان پہنچانے والے اندرونی عناصر کیخلاف ہوگا۔یہ آپریشن پاک فوج کیخلاف ہزرہ سرائی کرنے والوں کیخلاف ہوگا ۔یہ آپریشن ڈیجیٹل مافیا،سیاسی مافیا،دہشتگردوں کی سہولتکاری کرنے والوں کیخلاف ہوگا ۔یہ آپریشن سمگلرز مافیا کیخلاف بھی ہوگا۔ یعنی اب پاک فوج اپنے کیخلاف پروپیگینڈا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹے گی ۔یہی وجہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے معنی خیز بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردوں اور عام دہشتگردوں میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں قسم کے دہشتگردوں کا نشانہ فوج ہے ۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ اب دیکھا جائے تو یہ ایک مخصوص جماعت کے حوالے سے سخت رد عمل ہے ۔ایک سیاسی جماعت پر اب پابندی لگنے کی بھی بات ہورہی ہے ۔اور ایسے وقت میں پاک فوج کے ترجمان کا یہ بیان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔یعنی اب پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے واضح ہوچکا ہے کہ اب بہت ہوچکا انتشار پھیلانے والے سیاسی ٹولے کے ساتھ اب کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی ۔اب ظاہر ہے سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم تحریک انصاف چلا رہی ہے ۔اور اداروں کیخلاف ہر حد اِس قدر پار کرچکی ہے کہ اب پانی سر کے اوپر سے گزر چکا ہے۔اور آج پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا یہاں سے کروایا جاتا تھا۔

ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہِ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، روف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیا سیل چلایا جارہا تھا جس کے بعد رؤف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا۔اب آج ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ڈیجیٹل دہشتگرد کہا گیا اور دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر پولیس نے آپریشن بھی کیا جس کے بعد یہ واضح ہوچکاہے کہ اب تحریک انصاف مزید مشکل میں آنے والی ہے ۔یہ وہ جماعت ہے جس نے سانحہ نو مئی کیا۔اور اداروں کیخلاف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے اِس حوالے سے کرمینل جسٹس سسٹم پر بھی سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ نومئی کے سہولت کاروں کو عدالت ریلیف دے گی تو یہ سوچ پروان چڑھتی جائے گی۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - انٹرویوز
ٹیگز: