’عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے‘

Jul 23, 2024 | 11:52:AM

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کفتگو کرتے ہوئے  فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں آئینی بریک ڈاون جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے،  بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی۔

ضرورپڑھیں:کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز شخص سے تشبیہ دیدی

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں