اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیرمعمولی آرڈر ، لاپتہ شہری واپس گھر پہنچ گیا

Jul 23, 2024 | 12:39:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیرمعمولی آرڈر ، لاپتہ شہری واپس گھر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے غیرمعمولی آرڈر  کے باعث   سمیع اللہ نامی لاپتہ شہری  گھر واپس پہنچ گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے غیرمعمولی آرڈر کے باعث  لاپتہ شہری سمیع اللہ  گھر واپس پہنچ گیا، سمیع اللہ کے اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود سے لاپتہ ہونے پر درخواست دائر کی گئی تھی،   لاپتہ سمیع اللہ کے گھر واپس آ جانے پر بازیابی کیلئے دائر  کی گئی درخواست واپس لے لی گئی۔

ضرورپڑھیں:پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکر دی

 یاد رہے کہ سمیع اللہ نامی شخص  اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود سے اچانک  لاپتہ  ہو گیا تھا، لاپتہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کی گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اِس کیس میں آئی جی پولیس کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو سمیع اللہ کو بازیاب کرانے کیلئے تین دن کا وقت دیا تھا، مختص وقت میں بازیابی نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نےمختص وقت میں بندہ بازیاب نہ ہونے پر آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا آرڈر  جاری کیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث جسٹس ارباب طاہر نے آج  آئٰی جی پولیس کے خؒلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔