بنوں امن مارچ میں فائرنگ کس نے کروائی؟تانے بانے پی ٹی آئی سے ملنے لگے

Jul 23, 2024 | 14:10:PM
بنوں امن مارچ میں فائرنگ کس نے کروائی؟تانے بانے پی ٹی آئی سے ملنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بنوں امن مارچ میں فائرنگ کس نے کروائی؟تانے بانے پی ٹی آئی سے ملنے لگے،خیبر پختونخوا حکومت ذمہ دار ہے؟ سینئر تجزیہ کار میاں  محمدطاہر  کہتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس دہشت گردی میں امریکا ملوث ہے۔

24 نیوز کے ڈائریکٹر نیوزمیاں محمد طاہر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بنوں واقعے پر جرگہ کے انعقاد کا کیا مطلب بنتا ہے؟ حکومت کے خالی بیانیے سے کچھ ٹھیک نہیں ہونے والا، اب وقت آگیا ہے کہ ایسی سنگین صورتِ حال کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور حادثے میں ملوث مجرموں  کو سنگین سزائیں ملنی چاہئیں،یہ حادثات جنگ کی صورتِ حال اختیار  کرچکے ہیں ان پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے اور اس وقت یہ جنگ  جو پاکستان میں لڑی جارہی ہے یہ پاکستان کی اپنی نہیں ہے بلکہ چین اور امریکا کے درمیان طاقت کی جنگ ہے جو  بظاہرا" پاکستان کی اپنی  ہے۔

امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان چین کے ساتھ گہرے دو طرفہ تعلقات رکھے اسی لیے وہ ہر ممکن حربہ استعمال  کر رہا ہے، دوسری طرف اب چین نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بھی برداشت نہیں کرے گا ۔چین امریکا کو  دیکھائے گا کہ کون زیادہ طاقت ور ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو پریس کانفرنس کی ہے اس میں کچھ سوالات تھے، کچھ گلے شکوے اور کچھ معلومات شامل تھیں، بنوں واقعے کو دیکھ لیں بظاہر جو کہ پرامن اجتماع نظر آرہا تھا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس اجتماع کو بڑا کرنے میں پی ٹی آئی کا اہم ہاتھ تھا لیکن کیسے ممکن ہے کہ ایک پرامن اجتماع میں کسی بھی ملک کی فوج اپنے ہی ملک کے معصوم شہریوں پر گولیاں چلا دے تو  پھر کیسے پاک فوج ایسے کر سکتی ہے؟

ضرورپڑھیں:رائٹر خلیل الرحٰمن قمر کے ساتھ کیا ہوا؟اصل کہانی سامنے آگئی

مزید یہ کہ اس بات کو لے کر بہت بڑا پراپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ ڈیجیٹل مافیا کے ذریعے  کیا گیا ہے،  یہ جو  معاملہ ہوا ہے اس پر سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہےاور وہ جو  ہوا ہے اس کے خلاف تفتیش و تعین کرے، جس طرح ملک میں ڈیجیٹل دہشت گردی ہوئی اور ہم نے ہر   دہشت گرد عمل  کا ملبہ اپنی فوج  کے سر پر ڈال کر  اپنی فوج کی ساکھ کو  عالمی سطح پر نقصان پہنچایا ہے اور اسے بدنام کر کے رکھ دیا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو جس سے بہت زیادہ  نقصان پہنچا ہےوہ  دہشت گردی ہی ہے اور اس میں ملوث افراد کو پکڑنا اور ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، سوال ہے کہ نہ ہی وفاقی حکومت نے اب تک  کوئی ایکشن لیا ہے اور نہ ہی باقی کسی ڈیپارٹمنٹ نے ایسا کیوں ؟

ان کا کہنا تھا کہ یہاں اس کانفرنس کے بعد میرے اور ہر عام مگر تھوڑے بہت عقلمند شہری کا یہی سوال ہے کہ اگر اس سب کو روکا نہیں جائے گا تو پھر کانفرنس کا  کوئی فائدہ نہیں ہے؟  ہاں اب اس کے خلاف سخت  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

میاں طاہر نے بہت بڑا انکشاف کیا کہ امریکا یہ سب اس لیے کر رہا ہے تاکہ چین اس سے طاقت کی جنگ جیت نہ جائے اور چین یہ جنگ  جیت سکتا ہے، لیکن یہ تب ممکن ہے جب چین پاکستان اس کے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں شریک ہو اور خوشحال ہو، یہی وجہ ہے کہ امریکا کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان کبھی مستحکم نہ ہو اور وہ اسی بنا پر اربوں ڈالر پاکستان میں خرچ کر رہا ہے، مگر اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی عام شہری یہ برداشت کرے گا اور نہ ہی ہماری فوج کہ پاکستان کے پرامن ہونے کے خلاف کوئی دہشت گرد پروپیگنڈہ کیا جائے، اب سے ہر گناہگار کو سزا دی جائے گی۔