فائروال کا ٹرائل کامیاب، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، حقیقت سامنے آگئی

Jul 23, 2024 | 14:31:PM
فائروال کا ٹرائل کامیاب، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کیلئے فائروال کی تنصیب کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بعد اب حکومت فائر وال کی خریداری کرے گی۔

 ذرائع نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر تصویریں، وائس ریکارڈنگ، ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی جبکہ موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پر لگا کر چیک کی گئی، علاوہ ازیں پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشو کلیرنس کی ای میل بھی کردی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فائروال کے کامیاب ٹرائل کے بعد واٹس ایپ اور فیس بک کی سروس دوبارہ بحال ہوگئی،ٹرائل کے بعد حکومت اب فائر وال کی خریداری کرے گی، جس کا اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رائٹر خلیل الرحٰمن قمر کے ساتھ کیا ہوا؟اصل کہانی سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال نصب کی جائے گی۔

اِس نئے سیٹ اپ میں ایسے مواد کی نشاندہی کے لیے کی ورڈز (Keywords) کا فلٹرنگ سسٹم ہوگا جسے حکومت ناپسندیدہ یا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے، یہ فائر وال فلٹرز فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی کیلئے ہوگا جو کہ  ملک کے اندر اور باہر سے اٹھنے والی تمام اختلافی آوازوں پر مبنی پوسٹس عوامی نظروں میں آنے سے پہلے اس فلٹر سے گزریں گی۔