پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ3 برس کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے

Jul 23, 2024 | 14:54:PM
 پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ3 برس کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سفارتی ذرائع کے مطابق  پاکستان کےسابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آئندہ3  برس کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے.

 سفارتی ذرائع کے مطابق  پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اقتصادی تعاون تنظیم کے نیے سیکرٹری جنرل ہوں گے, وہ 2 ہفتے کے بعد ای سی او سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  اقتصادی تعاون تنظیم کےاسد مجید خان گزشتہ 32 برس سے زائد عرصہ میں پاکستان سے ای سی او کے تیسرے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

خیال رہے کہ  اسد مجید خان اگست میں تاجکستان سے تعلق رکھنے والے ای سی او کے موجودہ سیکرٹری جنرل خسرو نوریزی کی جگہ لیں گے،اسد مجید خان امریکہ میں پاکستانی سفیر اور سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور  پی ٹی آئی دور حکومت کے دوران متنازعہ سائفر تنازعہ کے وقت امریکہ میں پاکستانی سفیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی کل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے, تاجکستان سے تعلق رکھنے والے ای سی او سیکریٹری جنرل خسرو نوزیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں, اس  دورے میں ای سی او کے آئندہ ماہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے پاکستان منتقلی پر بھی بات چیت ہو گی اورسی ای سی او سیکرٹری جنرل کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت پاکستانی قیادت سےملاقاتیں ہوں گی۔