دوران شوٹنگ عائزہ خان خوفناک حادثے سے بال بال بچیں، ویڈیو وائرل

Jul 23, 2024 | 15:37:PM
دوران شوٹنگ عائزہ خان خوفناک حادثے سے بال بال بچیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دوران شوٹنگ عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ سمندر کنارے گھوڑے کے ساتھ فوٹو شوٹ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کا بازو جلتی مشعل کے ساتھ لگ گیا اور وہ جھلسنے سے بچ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ " عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا"۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔