ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں, پوری قوم جان چکی:عظمیٰ بخاری

Jul 23, 2024 | 16:00:PM
 ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں, پوری قوم جان چکی:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اسکی جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے, کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کیلئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں، اس ٹولے کے تمام بیانیے ان کی ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں، ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے، نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اور اس کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی، انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں، یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، جو بھی منفی پراپیگنڈا پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا، اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں۔