پاکستان،ترکمانستان آپس میں بھائی چارے کی بنیاد پر جڑے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میریدوف نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم پاکستان نے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میریدوف سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے ترکمانستان کے عظیم رہنما گربنگولی بردی محمدوف کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں آستانہ میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزت مآب بردی محمدوف کا پاکستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے دونوں وزرائے خارجہ کی قیادت میں پاکستان اور ترکمانستان کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے اداروں کی اس عمل میں باقاعدہ شمولیت کی اہمیت پر زور دیا ہے، وزیرِاعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ا ن کا کہنا تھا کہ دونوں مسلم ممالک آپس میں بھائی چارے کی بنیاد پر جڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے ترکمان کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے خصوصی کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے علاقائی تعاون اور رابطے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور تاپی (TAPI) گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔