چھوٹے دکاندار اورپرچون فروشوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس لگانےکا فیصلہ 

Jul 23, 2024 | 17:21:PM

(24نیوز) ایف بی آر نے چھوٹے دکاندار اور پرچون فروشوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کردیا، جو کہ ماہانہ بنیادوں پر دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے دکاندار اور پرچون فروشوں کے ٹیکس کیلئے اب ماہانہ سیل کی اوسط نکالی جائے گی،سال میں 2 بار ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پردکان سیل ہوگی،ایف بی آر کاماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس 100 سے 20 ہزار ہوگا،تاجردوست سکیم 6 سے بڑھاکر 42 شہروں تک بڑھادی گئی۔ اطلاق مالی سال 2025 سے ہوگا،ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی31جولائی 2024 سے ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق سکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں،دکانداروں، ہول سیلرز ،ریٹیلرز پرہوگا، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پرسکیم کا اطلاق ہوگا، نوٹیفیکشن کے مطابق ریٹیلرز پر ماہانہ بنیادوں پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار نافذ ہوگا،ریٹیلرز سے لازمی ٹیکس ادائیگی کا حجم دکان کی لوکیشن کے مطابق طے ہوگا،ہر پرچون فروش،دکاندار کی ماہانہ کم از کم سیل کی اوسط نکالی جائے گی ،سیل کی اوسط کے تحت ٹیکس ادائیگی کی نگرانی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کےویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے،رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹرز کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔

مزیدخبریں