مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکرٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز او رسیکرٹریز کے مالیاتی اختیارات مزیدبڑھانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایس ایم بی آر، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ ، پنجاب بھر میں اینٹومولوجسٹ اور سسٹنٹ اینٹومولوجسٹ ،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں خالی آسامیوں پر منظوری دے دی۔
اجلاس میں پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے آرکیٹکچر الاؤنس ،پی پی ایس سی ملازمین کا کمیشن الاؤنس بڑھانے ،ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ رائیڈرز کیلئے بائیکس خریداری کی منظور دی گئی۔
علاوہ ازیں ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کے آر ٹی ای ایچ ٹی کے ساتھ معاہدے کی ایک سال کیلئے توسیع اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزیز کیلئے گرانٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ۔
وزیراعلی مر یم نوازنے صوبہ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ،گورنمنٹ پبلک لائبریری روشن بھیلہ قصورکا نام تبدیل کرکے جاوید محمود پبلک لائبریری روشن بھیلہ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔