عزم استحکام کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد افسوسناک ہے: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی

Jul 23, 2024 | 17:26:PM
عزم استحکام کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد افسوسناک ہے: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد افسوسناک ہے۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ عملی اور ڈیجیٹل دہشت گردی میں گٹھ جوڑ ہے، افغانستان کو دہشت گردوں کو پشت پناہی ختم کرنا ہوگی، افغانستان کی طرف سے سرحد پر کوئی سیکیورٹی انتظام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

انہوں کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پر ہمارے 800 ڈرونز کام کر رہے ہیں، افغانستان میں امریکی سہولتکار موجود ہیں تاکہ پاکستان مستحکم نہ ہوسکے، امریکا افغانستان میں 7 ارب ڈالرکا اسلحہ چھوڑ کرگیا۔