گوجرانوالہ:بجلی بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

Jul 23, 2024 | 17:53:PM
گوجرانوالہ:بجلی بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال )ہائے رئے مہنگائی ، بھاری بجلی بل نے بھائی کے ہاتھوں بھائی کو قتل کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ پر  بجلی بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا ، بڑے بھائی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا،ملزم مرتضی کا اپنے بھائی کے ساتھ بل زیادہ آنے پر جھگڑا چل رہا تھا،پولیس کے مطابق گھر کا بل30 ہزار سے زائد آنے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا،ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے  تحقیقات کا آغاز کردیا۔