خیبرپختونخوااسمبلی میں مراد سعید کیخلاف مقدمات ختم کرنے کی قرار داد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )خیبرپختونخوااسمبلی نے پاکستان تحڑیک انصاف (پی ٹی آئی )کے اہم رہنما مراد سعید کیخلاف مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
کے پی کے اسمبلی میں قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مراد سعید کو سیکیورٹی فراہم کی جائے،مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دی جائے،مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا،مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے۔