خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی، رائے شماری کے دوران ایوان نے قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلئے فہرست تیارکرلی، کون کون شامل؟
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پر جیل میں ذہنی و جسمانی تشدد بند کیا جائے، عمران خان کو ان کی حیثیت کے مطابق سہولیات اور سیل دیا جائے۔