محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دیں

Jul 23, 2024 | 18:55:PM
محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)محکمہ تعلیم سندھ کا موسمی حالات کے پیش نظر سکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہےکہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوۓ تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاۓ گا،تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے،تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔