ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیوں کی صورتحال کی رہی ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )روپے کی قدرمیں استحکام نہ آسکا ، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ نے رگڑا لگا دیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.41 روپے پر بند بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہےکہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباؤدیکھا جارہا ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر برقرار رہا ،یورو4 پیسے سستا ہوکر 303.91 روپے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 12 پیسے اضافے سے 361.10 روپے کا ہوگیا ۔
یو اے ای درہم اور سعودی ریال کل والی قیمت پر برقرار رہے ، آج درہم 76.25 روپے اور سعودی ریال 74.46 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں وہاں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 447 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 0.57 فیصد اضافے سے 78 ہزار 987 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح79585 اور کم سطح 78634 رہی ،17 ارب روپے مالیت کے 31.62 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔