42شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایف بی آر نے 42شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
ایف بی آر نے 688 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹ کی لسٹ جاری کی ہے ،ایس آر او کے مطابق چھوٹے دکانداروں سے کم از کم ماہانہ انکم ٹیکس 100 روپےلیاجائےگا،چھوٹے دکانداروں سے زیادہ سے زیادہ ماہانہ انکم ٹیکس 20 ہزارروپےلیاجائےگا،ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا،فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔
ری ٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ کی گئی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی،
حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی بھی فہرست میں شامل ہیں،قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں بھی اسکیم نافذ کی گئی ہے۔
مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور میں بھی رجسٹریشن جاری ہے ،ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی ری ٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہونگے،راولپنڈی، کوئٹہ اور رحیم یار خان بھی ری ٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہونگے ، اس کے علاوہ سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا تعین علاقہ، دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا،عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے،ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔