بادلوں کی گھن گرج ،تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Jul 23, 2024 | 19:40:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران بالا ئی پنجاب، کشمیر اور با لا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،  

خیبرپختونخوا:

صوبہ خیبر پختونخوا میں دیر، چترال،  سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ما نسہرہ، مالاکنڈ، دیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، باجوڑ،بونیر اورکرم میں موسلادھار بارش کی بھی امید ہے۔

پنجاب: 

صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب،بھکر، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،پاکپتن، وہاڑی،خانیوال، ملتان،قصور،اوکاڑہ ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان :

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، زیارت، کوئٹہ اور خضدار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ:

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص ، مٹھی ، سانگھڑ، کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انتباہ:

آج رات اور 24 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی ،کشمیر ، ڈ یرہ غا زی خان ، موسیٰ خیل بارکھان،کو ہلو اور لورا لائی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے دکانداروں اورپرچون فروشوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس لگانےکا فیصلہ 

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

مزیدخبریں