وڈیرے نے فصل میں داخل ہونے پر گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ ڈالیں

Jul 23, 2024 | 20:53:PM

(ویب ڈیسک ) سندھ میں وڈیرے  کی جانب سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کے بعد پنجاب سے گدھی کی 2 ٹانگیں جانے کا  کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے علی پور میں سفاک اور بااثر زمیندار نے فصل سے پانی پینے پر مزدور کی گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دی ہیں ،علی پور کے شمال میں واقع علاقے موضع جتوئی میں غریب مزدور کی گدھی نے تل کی فصل سے پانی پیا،گدھی کے پانی پینے پر سفاک اور بااثر زمیندار اس قدر طیش میں آیا کہ اُس نے تیز دھار آلے سے بے زبان کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں