لیمین یمال کو یورو کپ کے ہر میچ میں 11بجے سے پہلے میدان سے کیوں باہر کر دیا جاتا تھا؟

Jul 23, 2024 | 21:02:PM

(طفیل احمد )53 لاکھ ڈالر  تنخواہ لینے والا 16 سالہ لیمین یمال اس وقت دنیا کا مشہور ترین فٹبالر بن چکا ہے، جس نے یورو کپ کے سیمی فائنل میں جادؤئی گول سے سپین کو فائنل میں پہنچایا لیکن حیران کن طور پر اسے ہر میچ میں 11 بجے سے پہلے ہی میدان سے باہر کر دیا جاتا تھا ، جس  کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی ہے ۔

یورو کپ فٹبال کا بڑا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے جو کہ یورپی ممالک کے درمیان کھیلا جاتا ہے ، اس سال یہ ٹورنامنٹ  جرمنی میں منعقد کیا گیا ،یہ ٹورنامنٹ تو البتہ اب ختم ہو گیا ہے لیکن بہت سی انمول وجوہات کے باعث یہ اب بھی شہ سرخیوں کی زینت بن رہا ہے جس میں ایک بہت ہی اہم وجہ 16سالہ کھلاڑی ایمین یمال ہے جس نے 

فرانس کیخلاف حیران کن گول کر کے سپین کو فتح یاب کیا ۔

ایمین یمال کون ہے ؟

ایمین یمال کا تعلق سپین کے ایک پسماندہ علاقے اور غریب گھرانے سے  ہے،اس کے والدمنیر مراکش سے روزگار کی تلاش میں  سپین آئے، فٹبال کھیلنے کا شوق ان کو بھی تھا لیکن روزی روٹی کی وجہ سے یہ شوق چھوڑنا پڑا،ان کا بیٹاامین جمال جو ہسپانوی زبان میں لیمین یمال ہے، خداد اد صلاحیت لے کر پیدا ہوا انہی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس لڑکے نے 15 سال کی عمر میں  بارسلونا فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی ،جو کہ کم عمر پیشہ ور فٹبال کھلاڑی کا  ایک ورلڈ ریکارڈ ہے جو کہ اب دنیا کا سب سے شہرت یافتہ کھلاڑی بن چکا ہے اور سپین کی قومی ٹیم کا حصہ ہے ۔

تنخواہ 

ایک اندازے کے مطابق ایمین یمال کی سالانہ تنخوا 53 لاکھ ڈالر باقی مراعات  اس کے علاوہ ہیں.

11 بجے میدان سے نکالنے کی وجہ 

یورپ کے تقریباً تمام ملک کی حکومتیں اور عوام فٹبال کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں ،یہ ان کی زندگی کا ایک حصہ ہے ،اس کے باوجود جب وہ اس ٹورنامنٹ کی پریکٹس کیمپ میں تھا تو اسے ہر روز اپنے سکول کا ہوم ورک کرنا پڑا اورآن لائن اپنے ٹیچر سے رابطے میں رہنا پڑا،اسے سکول کا امتحان دینا ضروری تھا ،اسے کوئی رعایت نہیں ملی کیونکہ16سال کی عمر تک ہر بچے کو ملک کے قانون کے مطابق سکول کا امتحان میں بیٹھنا  لازمی ہے،یورپ کے بیشتر ممالک میں اگر سکول کی عمر کا بچہ جب والدین کے ساتھ بھی ملک سے باہر جا رہا ہو تو ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ان کے پاس سکول کی چھٹی کا اجازت نامہ ہے اگر اجازت نامہ نہ ہو بچے کا جانا مشکل ہے،اسی ٹورنامنٹ کے دوران وہ 17 سال کی عمر کا ہوگیا۔

یہ ٹورنامنٹ جرمنی میں ہو رہا تھا اور ایک مسئلہ یہ تھا کہ جرمن لیبر قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچہ رات کے 8 بجے کے بعد کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جس کے عوض اسے معاوضہ ملتا ہو،یعنی رات کے 8 بجے کے بعد اسے کام کرنے کی اجازت نہیں،ایتھلیٹ اور فٹبالر کو رات کے 11 بجے تک کی رعایت ہے،اب مسئلہ یہ تھا کہ بیشتر اہم میچ رات 9 بجے شروع ہو رہے تھے اس کا مطلب یہ کہ 11 بجتے ہی ایمین یمال کو میدان چھوڑنا پڑے گا  چاہے اس کی ضرورت اور اہمیت کتنی بھی کیوں نہ ہو،ورنہ سپین کی ٹیم کو 32000 ڈالر کا جرمانہ دینا پڑے گا اور کچھ  پابندیاں بھی لگ سکتی تھیں اور سپین کی امیدیں اسی سے وابستہ تھی اور یہ مسلمان بچہ بھی  ہر میچ سے پہلے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا تھااور اس نے الله کی مدد سے اپنی ٹیم اور ملک کو مایوس نہیں کیا،11 بجے سے پہلے ہی اپنا کام دکھا کر میدان چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کر دیں

مزیدخبریں