ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

Jul 23, 2024 | 22:24:PM
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اے سی سی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے نویں میچ میں پاکستان  نے یک طرفہ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشین کرکٹ کونسل کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام سری لنکا میں جاری ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے نویں میچ میں پاکستان ویمنز اور متحدہ عرب امارات ویمنز کی ٹیمیں دمبولا میں مدِمقابل ہوئیں، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار  نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیتا اور متحدہ عرب امارات کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 103 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، پاکستان ویمنز نے  14.1  اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کرلیا، پاکستان  ویمنز نے  بولرز کی عمدہ کارکردگی اور گل فیروزہ اور منیبہ علی کی ایک اور شاندار اوپننگ سنچری شراکت  کے نتیجے میں  متحدہ عرب امارات  ویمنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تھیرتھا ستیش نے 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی 2 وکٹیں 52 رنز پر گری تھیں لیکن پاکستان کی بولرز کی عمدہ کارکردگی پر 46 رنز کے اضافے پر اس کی 6 وکٹیں گرگئیں، سعدیہ اقبال، طوبٰی حسن اور نشرہ سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ نے پُر اعتماد بلے بازی کرتے ہوئے ناقابلِ شکس 62 رنز بنائے، گل فیروزہ نے لگاتار دوسری نصف سنچری سکور کی، دوسری اوپنر بلے باز منیبہ علی نے  4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 37  رنز سکور  کیے، دونوں نے 107 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، پاکستانی اوپنرز نے مکمل طور پر حریف بولرز پر چھائی رہیں اور سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کر دیں

واضح رہے کہ یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے، گزشتہ میچ میں نیپال کے خلاف بھی گل فیروزہ اور منیبہ علی نے سنچری اوپننگ پارٹنرشپ قائم کر کے نیپال ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم مسلسل تیسرا میچ ہاری ہے۔