پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پانڈا با نڈز کے ذریعے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دورہ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ فنانسنگ گیپ پر بات چیت ہو رہی ہے،اس سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اگست کے آخر میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیدے گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گا،وزیر توانائی اویس لغاری بھی ہمراہ ہوں گے،چینی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ، پانڈا بابڈز پر بات چیت ہو گی،چین کی طرف سے مختلف فورمز پر امداد کرنے پر چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا،جس طرح امریکہ اور چین ہمارے لئے اہم ہے چین بھی اسی طرح اہم ہے,پانڈا با نڈز جاری کر کے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں .
معاشی استحکام سے متعلق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی حکام کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور ان کے بورڈ میں تبدیل سے آگاہ کریں گے،استحکا م راتوں رات نہیں آتا،ہر شعبے میں بات چیت کر رہے ہیں ،جس طرح رئٹلرز، ڈویلپرز کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے،زرعی شعبے سے منسلک لوگوں سے بھی بات کریں گے،ہر کام کے لئے مذاکرات کرنا پڑتے ہیں،ہم نے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔