فائر وال تو سب جانتے ہیں ، یہ ’وال آف لو‘ کیا ہے ؟

Jul 23, 2024 | 22:41:PM

(طفیل احمد حسنزئی) سوشل میڈیا پر آج کل فائر وال کی باتیں عروج پر ہے، ان تمام خبروں کے درمیان ہم آپ کی توجہ ایک ایسی وال کی جانب بھی مبذول کروانا چاہتے ہیں جسے ہر کوئی دیکھنا چاہے گا۔ 

انگلش  لفظ وال کا مطلب دیوارہے اور بہت سی دیواریں مشہور ہیں جیسے کہ دیوار مہربانی اور وال آف فیم وغیرہ لیکن جس وال کی ہم بات کر رہے ہیں وہ ہے ’وال آف لو ‘ یعنی محبت کی دیوار، یہاں آپ کو یہ کہنا مناسب سمجھیں گے کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے فائر وال کی طرح یہ وال بلکل بھی محبت کو کنٹرول کرنے کیلئے نہیں ہے۔

وال آف لو  فرانس کے شہر پیرس میں ریہان ریکٹس گارڈن کے قریب  40 مربع میٹر  رقبے پر خاص قسم کے 612 ٹائیل سے بنا ہوا ہے،یہ سال 2000 میں ایک فیڈریک بیر ن اور کلیری کیٹو  نامی آرٹسٹ نے بنایا تھا، تمام 612 ٹائلز پر ایک ہی جملہ ( I love you) 250  زبانوں میں 300سے زائد مرتبہ لکھا گیا ہے ۔

اس دیوار پر محبت کے اظہار کا آغازاس طرح ہوا کہ سب سے پہلے بیرن نے اپنے بھائی کو کہا کہ وہ اس پر محبت کا اظہار کرے اور پھر اس نے اپنی  ہمسائے کو یہ کام کرنے کا کہا جس کا تعلق کسی اور ملک سے تھا ،اس طرح اس نے اس دیوار پر لکھائی کا آغاز کیا اور آہستہ آہستہ مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کو اس نے اپنی زبان میں یہ جملہ تحریر کرنے کو کہا پھر اس طرح کر کے اس نے 250 سے زائد زبانوں میں یہ جملہ اکٹھا کیا،فیڈرک بورون کی خواہش تھی کہ ایک دیوار انسانی احساسات کے خوبصورت ترین جذبات کا سہارا بھی بن سکتی ہے ، دیوار پر سرخ چھڑکیں ٹوٹے ہوئے دل کے حصوں کی علامت ہیں اور انہیں ایک مکمل دل بنانے کے لیے جمع کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے بڑے اور مشہور زبانوں کے علاوہ پاکستان میں بولی جانے والے زبانوں میں لکھا گیا جملہ بھی دیکھا جاسکتا جس میں پشتو اور اردو نمایاں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لیمین یمال کو یورو کپ کے ہر میچ میں 11بجے سے پہلے میدان سے کیوں باہر کر دیا جاتا تھا؟

مزیدخبریں