بالکونی سے گرنے والا برازیلی اداکار ٹومی شیاو جان کی بازی ہار گیا

Jul 23, 2024 | 23:28:PM
بالکونی سے گرنے والا برازیلی اداکار ٹومی شیاو جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیلین ٹی وی اداکار ٹومی شیاو 39 برس کی عمر میں بالکونی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

برازیلین پولیس کے مطابق اداکار ٹومی شیاو 20 جولائی بروز ہفتہ کویابا میں واقع دوسری منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ سے گر گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالکونی میں بیٹھے اداکار کو بعد میں فرش پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔

اداکار نے اپنے اپارٹمنٹ میں واپس آنے سے پہلے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کی تھی، ٹومی کے والد ہوراسیو راموس نے انکشاف کیا کہ ٹومی نے ابھی ایک نئی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ ٹومی شیاو نے 2021 میں نشر ہونے والے پنتنال میں جاندار اداکاری کے باعث کافی شوہرت حاصل کی تھی۔