ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ1980 میں ہوتی تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں فائنل ہوتا،آئن بشپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر آئن بشپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو مشکل وقت دیا تھا، اگر 1980 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوتا تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوتیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر آئن بشپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر آئن بشپ سے ایک کرکٹ فین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ 1980 میں اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلی جاتی تو کون سی ٹیمیں اس کے فائنل میں پہنچتیں؟
آئن بشپ نے جواب میں کہا کہ1980 کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہرانا ناممکن سمجھا جاتا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف کھیلنے میں مشکل پیش آتی تھی اور پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس عرصہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلی جاتی تو یہ دونوں ممالک آمنے سامنے ہوتے۔
Former West Indian fast bowler Ian Bishop thinks that if the #WTC would have taken place in the 1980s, the final would have been between West Indies and Pakistan.
Who do you think would have won the final?pic.twitter.com/KyxJy7UzsE
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) June 22, 2021
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور کرکٹ کمنٹیڑ آئن بشپ 1988 سے لے کر1998تک اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 43ٹیسٹ میچز اور84 ون ڈے میچ کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:مزید 39مریض جاں بحق،930 کیسز نئے کیسز رپورٹ