زیادتی کیس۔مفتی عزیز الرحمان اور متاثرہ طالب علم کا میڈیکل۔اہم بات سامنے آگئی

Jun 23, 2021 | 10:00:AM

(24نیوز)لاہورکے مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا طبی معائنہ کروالیا گیا۔ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا طبی معائنہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ چند دن بعد پولیس کو موصول ہوگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ  ملزم اور طالبعلم کے میڈیکل کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔رپورٹ آنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ملزم عزیز الرحمان اس وقت 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ۔ملزم نے دوران  تفتیش اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوئی، اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ملزم کے خلاف طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،واقعہ کے بارے تفتیش جاری ہے۔ملزم مفتی عزیز الرحمان کوجمعرات کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پرحریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا  
 

 

مزیدخبریں