وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بارڈرز مارکیٹ کے قیام کے لیے ترقیاتی بجٹ سے فنڈز مختص کرنے کی سمری پیش ہوگی، بارڈر مارکیٹ مند ، گبد اور چاغی میں قائم کی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبہ سندھ میں انسداد کورونا اور دیگر وبائی امراض کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی سمری پر غور ہوگا اجلاس میں فرنٹیئر کور اور رینجرز کو سپلیمنٹری گرانٹس کی فراہمی پر غور ہوگا پائیڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی کے لیے سمری پیش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:24گھنٹوں میں کورونا سے 1358 افراد جان بحق