(24نیوز)چند دن کمی رہنے کے بعدبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر سے برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 313 روپے فی ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 208 روپے جبکہ پرچون ریٹ 216 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے دو روپے اضافے کے ساتھ 151 روپے فی درجن ہو گئے ۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو کیونکہ اب سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل. پولیس نےملزم پکڑلیا