(ویب ڈیسک) جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارت اقلیتوں کے لئے جہنم بن چکا ہے۔
پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنا تے ہوئے انسانی حقوق سے متعلق ڈائیلاگ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔ بھارت جھوٹ بول کر کشمیر میں ہونے والے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔ بھارتی ہندوتوا کی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بسا کر اکثریتی مسلم علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم اوربربریت کا نوٹس لے۔بھارت میں آئے روز مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی شہریوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے اورکشمیریوں پر نرمی برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:مزید 39مریض جاں بحق،930 کیسز نئے کیسز رپورٹ