گور نر پنجاب سے بر طانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طار ق احمد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے بر طانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طار ق احمد نے ملاقات کی ، گور نر ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں بر طانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرسمیت دیگر بھی شر یک تھے۔ لارڈ طارق احمد اور بر طانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے بر طانوی وزیر لارڈ طار ق احمد سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام جیسی قر بانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑا ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بر طانیہ کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔انہوں نےکہا کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بر طانوی تعاون قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر لارڈ طارق اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےکورونا کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ1980 میں ہوتی تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں فائنل ہوتا،آئن بشپ