(24نیوز) لاہور کے علاقےجوہر ٹاؤن کے علاقے میں دھماکہ ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ریسکیو 1122 کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت.
تفصیلات کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایات، تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو الرٹ ہونے ،لیسکو حکام اورسوئی گیس کے محکمہ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دیں.
https://youtu.be/DaGvA0lbGQc
واضح رہے مدثر ریاض نےجناح ہسپتال میں منتقل ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں، مدثر ریاض جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ریسکیو حکام نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی ہے. ابتدائی تحقیقات میں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس کی پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 17افراد زخمی ہوگئے جبکہ4کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔دھماکہ میں ایک 6سالہ بچہ چل بسا بچے کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا تھا،ایم ایس جناح ہسپتال کے مطابق بچے کا نام عبدالحق بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 6سال تھی ۔