حکومتی کارکردگی رپورٹ۔وفاقی ملازمین پریشان۔ سر جوڑ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کی تیاریاں،حکومت نے وفاقی وزارتوں سے 3 سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر وزارت اگست 2018 سے اگست 2021 تک کی کارکردگی رپورٹ تیار کرکے وزارت اطلاعات کو پیش کرے. رپورٹ تیار کرنے کے سلسلے میں متعدد وزارتوں کے حکام مشکلات سے دوچار ہو گئے،حکومتی اعلان کردہ متعدد پالیسیاں صرف اعلانات تک محدود ہیں، ان کی کیا کارکردگی رپورٹ تیار کی جا سکتی ہے،وفاقی ملازمین نے سر جوڑ لئے ۔
ملازمین ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جس بہترین انداز میں کارکردگی رپورٹ چاہتی ہے وہ تیار کرنا ناممکن ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ ایسی رپورٹ ہو جس کی بنیاد پر عوام اور میڈیا کے سامنے بہترین کارکردگی پیش کی جاسکے،کورونا اور وفاقی وزیروں و مشیروں کے بے جا اعلانات نے بہترین کارکردگی رپورٹ پیش کرنے میں مصیبت کے پہاڑ کر دئیے ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ جن منصوبوں کے اعلانات ہوئے ہیں اس سے متعلق کام کئے بغیر پیش رفت دیکھائی جا سکے۔ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر صرف اعلانات کی بنیاد کارکردگی رپورٹ میں پیش رفت کی رپورٹ تیار کریں گے تو عوام ہماری وزارت کو برا بھلا کہیں گے۔اگست کے مہینے میں حکومت 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اجلاس۔ جھوٹ بول کر حقیقت نہیں چھپ سکتی۔پاکستان نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں