پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ہدف میں 56 فیصد اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے گھریلو اور کمرشل صارفین پر پراپرٹی ٹیکس کے ہدف میں 56 فیصد اضافہ کردیا۔ ایک سال میں پراپرٹی مالکان سے ٹیکس کی وصولی کا ہدف 22 ارب 98 کروڑ تک مقرر کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے عوام سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا نیا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں رواں سال کی نسبت 56 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں سال پراپرٹی ٹیکس پر مجموعی ہدف 14 ارب 66 کروڑ روپے تھا اور مالی سال 19-20 میں یہ ہدف 1 ارب 81 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق اب نئے مالی سال میں شہریوں سے 8 ارب 32 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔ پراپرٹی ٹیکس براہ راست پراپرٹی مالکان سے وصول کیا جائے گا، جس میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہوں گے۔
یہ ٹیکس وصولی محکمہ ایکسائز پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کرے گا، جس کے لئے شہریوں کو نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نوٹسز بھیجنا شروع کرے گی۔
محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی یونٹ کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا بلکہ پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے پراپرٹی مالکان کو اس فہرست میں شامل کرکے ہدف حاصل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کولاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا