وزیراعظم عمران خان کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ۔۔ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، سروسز انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایف آئی اے کے سربراہ نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا کو انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کولاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا