سعودی تیل کی سپلائی، عوام کوریلیف نہیں ملے گا

Jun 23, 2021 | 17:15:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کی موخر ادائیگی پر 15 ارب ڈالر کے تیل کی سپلائی کے باوجود پاکستان میں پٹرول سستا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی سپلائی شروع ہونے کے بعد پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات تو پوری کرلے گا لیکن عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سعودی عرب کی اس کرم فرمائی سے ایک دوسرا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے پاک سعودیہ تعلقات میں جو سرد مہری آگئی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
 پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 15ارب ڈالر کے قریب پٹرولیم مصنوعات دوسرے ممالک سے منگواتا ہے۔ آر ایل این جی کی درآمد سے توانئی کے شعبہ کی درآمدات 15ارب ڈالر تک پہنچ جاتی ہیں۔
 اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی سہولت سے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ہدف میں 56 فیصد اضافہ کردیا

مزیدخبریں