نیب اجلاس ۔۔اہم سیاسی شخصیات کے خلاف انکوائریوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک ریفرنس، 16 انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اجلاس میں سابق سندھ کے صوبائی وزرا نثارکھوڑو،غلام مرتضیٰ جتوئی اورخدابخش کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں سابق وزیربابرغوری کے مبینہ فرنٹ مین ریحان منصورکیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومروکیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
چیئرمین نیب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،کرپشن کیسزمنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ہدف میں 56 فیصد اضافہ کردیا