عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا

Jun 23, 2021 | 18:31:PM

( ما نیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان سے تیسری شادی کی دعویدار خاتون کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق اس پو سٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا   اور جاننا چا ہ رہے ہیں کہ اصل با ت کیا ہے ؟
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان پر کی جانے والی تنقید پر شدید ردّعمل دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت تنگ آنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کیونکہ ایک خاتون کی وجہ سے مجھ پر تہمت لگائی گئی،  تنقید کا نشانہ بنایا  گیا،لیکن میں خاموش رہا۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر لیاقت کے بعد طو بیٰ کا معنی خیز پیغا م جا ری
انہوں نے کہا کہ ’اس خاتون اور لوگوں کی تنقید کی وجہ سے میرا گھر ٹوٹ گیا، مجھے برا بھلا کہا گیا لیکن میں نے پھر بھی صبر کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’اس خاتون نے ناصرف میری توہین کی بلکہ ہمارے ملک، عوام اور پوری جماعت کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے جبکہ میرے پاس اس خاتون کے والد کی تمام فون کالز بھی موجود ہیں اور میں وہ سب عدالت میں پیش کروں گا۔ ’لوگوں نے مجھ پر شدید تنقید کی لیکن کسی نے اس خاتون سے نکاح نامہ نہیں مانگا کیونکہ ہمارا نکاح ہوا ہی نہیں، اگر نکاح ہوا ہوتا تو وہ ضرور سب کے سامنے آتا ۔

دوسری جانب عامر لیاقت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں، صارفین پی ٹی آئی رہنما کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے سوال کررہے ہیں کہ ’کیا عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ہے؟
یاد رہے کہ ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

مزیدخبریں