15 پر کال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

Jun 23, 2021 | 19:29:PM
15 پر کال کرنیوالوں کیلئے نیا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہریوں کی بڑھتی ہوئی پولیس کے عدم تعاون کی شکایات کے پیش نظر ون فائیو کی کالز موصول ہونے پرجائے وقوعہ پہنچنے والے افسروں کولوکیشن بھیجنالازمی قراردیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس دن بدن تمام نظام کیمپیوٹرائزڈ کررہی ہے تاکہ شہریوں کوبہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں،صوبہ بھر میں ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے ون فائیو ہیلپ لائن کا نظام توان لائن ہے لیکن پولیس رسپانڈ ٹائم میں ہیرپھیر کرتی ہے جس پر شہریوں کی کالزپرفوری جائے وقوعہ پرپہنچنے والے افسروں کولوکیشن لازمی بھیجنا ہوگی کیونکہ اعلیٰ حکام کو پولیس شہریوں کےساتھ وارداتوں کے بعد ون فائیو کی کالز پررسپانڈ ٹائم غلط بتانے لگی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھرمیں فیلڈ افسروں کی جانب سے 6منٹ سے30 منٹ رسپانڈٹائم کے دعوے کیا جاتا ہے،فیلڈ افسروں کے دعووں کے پیش نظرآئندہ ہرون فائیو کی کال پر لازمی پہنچنے اورلوکیشن شیئر کرنے کے لئے نیا سافٹ وئیرتیارکرلیا گیاجسکو رواں ماہ ہی شروع کردیا جائےگا۔
ون فائیوکے اعدادوشمارکے مطابق 70فیصدکالزپررسپانس دینے کی بجائے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا جاتا بلکہ کالرکو تھانے آکراپنی درخواست جمع کروانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
 انہی وجوہات پرہرکال پر رسپانس اورجائے وقوعہ پر پولیس کی بروقت موجودگی کےلئے لوکیشن سسٹم شروع کیا جارہاہے،نیا سافٹ وئیر سنٹرلائزڈ ہوگا ان کو آ ئی جی افس کے مانیٹرنگ سیل سے بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو آج واپس بلا سکتی ہوں اگر ۔۔۔مریم نوازنے بڑا بیان دیدیا