پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت

Jun 23, 2021 | 20:38:PM

(24 نیوز)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریوں کے اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنی تقریر میں علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا ۔اجلاس میں معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا ۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات کی۔
اس موقع پرروسی ہم منصب نے ڈاکٹر معید یوسف کو ماسکو کے دورے کے لئے خصوصی دعوت دی ۔
قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو آج واپس بلا سکتی ہوں اگر ۔۔۔مریم نوازنے بڑا بیان دیدیا

مزیدخبریں