اگر کسی کا ایک منفی کردار پسند آجائے تو اسے پھر مسلسل منفی کردا ر ملنے لگتے ہیں۔۔اداکا رہ صبو ر علی

Jun 23, 2021 | 20:46:PM
 اگر کسی کا ایک منفی کردار پسند آجائے تو اسے پھر مسلسل منفی کردا ر ملنے لگتے ہیں۔۔اداکا رہ صبو ر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ منفی کردار ادا کرنے پر ہمیں برا بھلا کہتے ہیں اور ان کرداروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی معرو ف ٹی وی چینل کو  ایک انٹرویو میں صبور علی نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی سمیت مختلف پہلوؤں پر بات کی۔اداکاری کے لیے کرداروں کے انتخاب کے حوالے سے صبور علی نے کہا کہ 'ہم سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ اسکرپٹ کتنا مضبوط ہے، عموماً جو اسکرپٹ آفر ہوتے ہیں وہ لگ بھگ ایک ہی جیسی ہوتے ہیں اور جب یہ پتا چلتا ہے کے سیٹ پر جا کر وہی کام کرنا ہے جو ہم 4 مرتبہ پہلے ہی کر چکے ہیں، تو بہت افسوس ہوتا ہے'۔

صبور علی نے کہا کہ انہیں شکایت نہیں ہے کیونکہ اس کام نے انہیں بہت کچھ دیا ہے لیکن اسکرپٹ کا اچھا ہونا بہت اہم بات ہے۔ڈراموں میں یکسانیت کے حوالے سے صبور علی نے کہا کہ 'ڈرامے کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب تک اسے قبول نہیں کریں گے ہم نئی چیز بنا ہی نہیں سکیں گے، یہ ایک طرح کا کاروبار ہی ہے ورنہ ہمارا دل تو کرتا ہی ہے نئی چیز بنانے کا۔

منفی کرداروں کی زیادہ مقبولیت کے حوالے سے صبور علی کا کہنا تھا کہ 'یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ ہمیں برا بھلا بھی کہتے ہیں اور ان کرداروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 'شاید لوگ ان کرداروں کو اپنے اندر موجود ان چیزوں کو جوڑتے ہیں جنہیں وہ خود سامنے نہیں لا سکتے اور ہم شاید ان کے اِسی مخفی کردار کو پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں اگر کسی کا ایک منفی کردار ایک مرتبہ پسند آجائے تو اسے پھر مسلسل منفی کردا ر ملنے لگتے ہیں، اس رویے کو تبدیل ہونا چاہیے۔صبور علی نے کہا کہ میں اب بھی ایسے ڈرامے کرنا پسند کرتی ہوں میں ہدایت کار زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ ڈالیں چاہے، کردار مثبت ہو یا منفی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہوتا ہے کہ 'اگر آپ یہ ثابت کر دیں کہ آپ ایک اچھے اداکار ہیں تو ہدایت کار بھی یہ سوچتے ہوئے پُرسکون ہو جاتے ہیں کہ تم تو یہ کر لو گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین اکثر ان کا موازنہ ان کی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی سے کرتے ہیں۔

صبور علی نے کہا کہ 'شکل و صورت ملانے کی حد تک تو بہنوں کا ہی آپس میں موازنہ ہوتا ہے لیکن جب ان کے کام کے حوالے سے موازنہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا