( ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 اداروں کی ویب سائٹس بند کردیں۔
تفصیلات کے مطا بق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی بڑی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ بند کیا جانا پہلی بار ہوا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ معاملے پر محکمہ انصاف سے پوچھا جائے۔
واضح رہے کہ ویب سائٹس ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے صدر بننے کے بعد بند کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا