آرمی چیف جنرل باجوہ کی ترک عسکری قیادت سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

Jun 23, 2021 | 22:08:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت، سیکیورٹی دفاعی تعاون بھی زیر غور آئے۔آرمی چیف نے خطے میں امن کیلئے پاک ترک مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ترکی خطے کا ایک مسلم رکن ہے، پاک ترک تعاون کے خطے میں امن پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک وزیر دفاع و عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

مزیدخبریں