خواتین کے لباس سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پرسابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل 

Jun 23, 2021 | 22:16:PM
خواتین کے لباس سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پرسابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک)خواتین کے لباس اور 'ریپ' سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل سا منے آیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطا بق جمائما نے اپنی ایک پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنی 8 اپریل کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اور دوبارہ سے۔

اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے رواں برس اپریل میں وزیراعظم کے بیان سے متعلق رد عمل دیا تھا، انہوں نے متعدد ٹوئٹس میں عمران خان کے بیان سے اگرچہ اختلاف نہیں کیا تھا مگر انہوں نے ان کی واضح طور پر حمایت بھی نہیں کی تھی۔
اب اپنے اسی بیان کا ایک حصہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نےوزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔اپنی اس ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اسلامی ملک سعودی عرب کا ایک واقعہ بیان کیا تھا اور ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے واقعہ بیان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ باپردہ خاتون کو نوجوان مرد حضرات نے ہراساں کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھاکہ ایسے واقعات سے بچنے کا واحد رستہ مرد حضرات کے چہرے ڈھانپنا ہے، انہیں پردہ کروانا ہے۔اسی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے واضح کیا تھا کہ مسئلہ یا خرابی خواتین کے لباس میں نہیں ہے۔یاد رہے کہ اپریل میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا یا اس کی وضاحت غلط کی گئی، کیوں کہ وہ جس عمران خان کو جانتی ہیں وہ ایسے نہیں۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل کے بعد اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ پر تبصرے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا