(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوا۔
طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی