تیل کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 2.91 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت
ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران آئل کی قیمت 107.03 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی تاہم دن کے اختتام تک قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا اور قیمت 111.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد یعنی 3.33 ڈالر کم ہوکر 106.19 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے پیٹرول پر فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دینے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ٹیکس ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔